چنتامنی،23؍ستمبر(سید اسلم پاشاہ؍ایس او نیوز)طلباء کو آؤٹ ڈور سرگرمیوں کا عادی ہونا چاہئیے جس سے جسمانی ورزش کارجحان بھی بڑھتا ہے جسمانی صلاحیت میں اضافہ ہوتا ہے طلبا کے ذہنوں میں ڈپریشن نام کی بیماری پیدا نہیں ہوتی مغربی معاشرے میں بچوں کو انڈور کھیلوں کے بجائے آؤٹ ڈور کھیلوں اور سرگرمیوں میں ترجیح دیتے ہیں طبی ماہرین نے ویڈیوا اور موبائیل ویڈیوگیمز کو نقصان دہ بتاتے ہوئے ان کھیلوں سے دور رہنے کی تجویز کی ہے مگر طلباء آج بھی ویڈیو اور موبائیل گیمز سے چمٹے رہتے ہیں یہ صحت کے لئے مضر ہے آؤٹ ڈور گیمز میں جسمانی صحت نشونما پاتی ہے اور جسمانی اعضاء نہایت تندرست وتوانا ہوجاتے ہیں ان باتوں کااظہار رُکن اسمبلی جے کے کرشناریڈی نے کیا ۔
شہر کے لکشمی بائی جھانسی رانی اسٹیڈیم میں محکمہ تعلیمات عامہ کے جانب سے کالجس کے طلباء کے لئے منعقد اسپورٹس مقابلوں کا افتتاح کرنے بعد خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسپورٹس اسپرٹ کو ہمیشہ اپنے دل میں قائم رکھتے ہوئے بہتر سے بہتر کھیل کے مظاہرے کرکے اپنے والدین شہر اورکالج کانام بلند کریں ۔کرشناریڈی نے طلباء سے مخاطب ہوکر کہا کہ جس طرح ہر بچے کے لئے تعلیم ضروری ہے اسی طرح سے بچوں کا کھیل کود میں حصہ لینا بھی ضروری ہے انہوں نے مزید کہا کہ ہر کھیل میں ہار جیت دونوں کا ہی امکان رہتا ہے وہ طالب علم جوکہ کسی سبب سے مقابلہ ہارگئے انہیں ہرگیز حوصلہ ہارنے کی ضرورت نہیں ہے بلکہ یہ طلبا پہلے سے زیادہ محنت کریں اور جیت کاعزم مصمم کے ساتھ مقابلہ میں حصہ لیں یقیناً کامیابی آپ کی قدم چومے گی ۔
انہوں نے کہا کہ جسمانی نشونما کے لئے کھیل کود بہترین ذریعہ ہے ہر ایک طالب علم عمدہ تعلیم حاصل کرنے ساتھ ساتھ اسپورٹس مقابلوں میں خوب بڑھ چڑھ کر حصہ لیں یہاں تعلقہ سطح میں کامیاب ہونے کے بعد ضلع و ریاستی سطح کے اسپورٹس مقابلوں میں کامیاب ہوکر ثانیہ مرزا کی طرح ہمارے بھارت کا نام خوب روشن کرے۔مزید کہا کہ اسپورٹس سے آپسی دوستی بڑھتی ہے اور جسمانی دماغی قوت میں بھی اضافہ ہوتا ہے کھیل کود کا شعبہ ہی وہ واحد شعبہ ہے جسمیں جسمانی نشونماصحت وتندرستی کی ضمانت کے ساتھ ساتھ دولت وشہرت بھی قدم بوسی کرنے لگتی ہے ۔
اس موقع پر صدر سجاتا شیونا جنتادل(ایس)پرچار سمیتی کے ریاستی نائب محمد شفیق کونسلر پرکاش ا منجوناتھ ڈی ڈی پی آئی جناردھن سی این نرسمہ ریڈی جنتادل(ایس)لیڈرشیخ صادق رضوی سمیت کئی کالجس کے پرنسپال و لکچررس شریک تھے ۔